حوثی باغیوں کی کارروائی،اسرائیلی بحری جہاز ہائی جیک کر لیا،

پیر 20 نومبر 2023ء

اسرائیل غزہ پر بمباری اور حملے بند کرے ورنہ سمندر سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو ہائی جیک کریں گے،یمن کے حوثیوں نے اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے اسرائیل کے ایک مال بردار بحری جہاز کو اغوا کر لیا ہے جس میں عملے کے 25 ارکان موجود تھے۔ حوثی ترجمان محمد عبدالسلام نے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صرف “طاقت کی زبان” سمجھتا ہے۔ اسرائیلی جہاز کو اغوا کرکے اس میں موجود 25 افراد کو یرغمال بنالیا ہے اگر غزہ پر بمباری نہ رکی تو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والے جہاز کے جاپانی آپریٹر NYK نے کہا ہےکہ عملے کے ارکان کا تعلق فلپائن، بلغاریہ، رومانیہ، یوکرین اور میکسیکو سے ہے اور ہائی جیک ہونے کے وقت جہاز میں کوئی سامان نہیں تھا۔ دوسری جانب جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے جہاز اغوا ہونے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ عملے کی بحفاظت رہائی کے لیے حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جس کے لیے سعودی عرب، عمان اور ایران کی حکومتیں تعاون کر رہی ہیں۔ ادھر اسرائیل کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والا بحری جہاز برطانوی ملکیت ہے جسے جاپان آپریٹر چلاتے ہیں تاہم عوامی شپنگ ڈیٹا بیس میں جہاز کی ملکیت اسرائیل کے امیر ترین تاجر کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہائی جیک کیے گئے بہاماس کے جھنڈے والے جہاز پر عملے کے 25 ارکان سوار تھے جن میں بلغاریائی، فلپائنی، میکسیکن اور یوکرینی باشندے شامل تھے لیکن کوئی اسرائیلی نہیں تھا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر بمباری میں 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ حماس کے حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کرگئی




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا