چار دنوں میں اسرائیلی فوج کی 62 گاڑیوں کو نشانہ بنایا،ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ

هفته 18 نومبر 2023ء

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا،ترجمان عسکری ونگ ابو عبیدہ کہتے ہیں دشمن کی گاڑیوں کا گلی گلی پیچھا کر رہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان کےمطابق جنگجو دشمن کی فوج اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔ ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کیلئے تیار کیا ہے۔ ابوعبیدہ کے مطابق جنگ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیل کے مرکزی بینک کے مطابق جنگ کے سبب اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان کا خدشہ ہے۔اسرائیل کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی آگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل کی کرنسی شیکل گزشتہ بارہ سالوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آچکی ہے، جنگ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے اسرائیلی کرنسی کی قدر میں 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں مزید تنزلی کا خدشہ ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے