فلسطین کےلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان سے روانہ

منگل 07 نومبر 2023ء

این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی،وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری جارحیت، محاصرہ اور حملے کے پیش نظر مظلوم فلسطینی عوام کے لیے فوری امداد کی دوسری کھیپ بھجوانے کا انتظام کیا ہے،،،،، امدادی سامان کی روانگی تقریب اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منعقد ہوئی۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کے علاوہ پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربائی، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔ دوسری کھیپ میں 89.6 ٹن امدادی سامان حکومت کی طرف سے روانہ کیا رہا ہے جس میں 40 راشن بیگ بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان میں موجود این جی اوز کی طرف سے 3 ٹن راشن بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور بچوں کی کٹس بھی امدادی سا مان میں شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان سپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے۔امدادی سامان کی یہ کھیپ مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا جائے گا جو مصر سے سامان غزہ روانہ کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت پاکستان نے موسم سرما کے 1000 خیموں، 4,000 کمبل اور 3 ٹن سے زائد ادویات پر مشتمل امدادی سامان کی کھیپ بھی غزہ کے لیے روانہ کی تھی۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔