فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی حملے،مزید 27 فلسطینی شہید

پیر 06 نومبر 2023ء

غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 15 افراد رفح کے قریبی علاقے تل السلطان میں10 افراد جبکہ الزاویدا میں اور 2 افراد جبالیہ کیمپ میں شہید ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے صبح بھی خصوصاً غزہ سٹی اور اسپتالوں کے نزدیک بمباری کی گئی، ان حملوں سے پہلے ہی غزہ میں شہادتوں کی تعداد 9 ہزار 770 سے زائد ہو چکی ہے۔جبکہ غزہ کا ایک ماہ میں تیسری بار دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں معطل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر جارحیت میں 88 اہل کار شہید ہو چکے ہیں، کسی بھی تنازع میں اقوام متحدہ کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ ادھرحماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 60 اسرائیلی یرغمالی لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ 23 ملبے میں دب گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں بمباری کے باعث ایمرجنسی سروس اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور