جادو میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کیجیئے،مگر کہاں سے؟؟۔۔

اتوار 05 نومبر 2023ء

برطانوی جامعہ ایکسیٹر جادو میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کروائے گی،ایک سالہ پروگرام آئندہ سال ستمبر سے شروع کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایکسیٹر برطانیہ کی پہلی جامعہ ہے جو 2024ء میں جادو کی ڈگری متعارف کروانے جا رہی ہے، یہ ایک سال کا پروگرام ہے جسے 2024ء کے ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جامعہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جادو اور مخفی سائنس میں ماسٹر ڈگری متعارف کروانے کا فیصلہ جادو میں حالیہ دلچسپی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ جامعہ کے مطابق جادو میں ماسٹر ڈگری متعارف کروانے سے دنیا بھر سے جادو میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو موقع ملے گا کہ وہ جادو کی تاریخ اور اس سے مرتب ہونے والے اثرات کو گہرائی سے جان سکیں اور اس کا مطالعہ کر سکیں۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاریخ، ادب، فلسفہ، آثارِ قدیمہ، سماجیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب میں مہارت رکھنے والے ماہرین تعلیم مغرب اور مشرق میں جادو کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد پوسٹ گریجویٹ کورسز ہے جس میں جادو کی تاریخ کے مطالعے کو دوسرے مضامین کی اتنی وسیع رینج کے ساتھ ملایا گیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام