پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ،بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب

پیر 30 اکتوبر 2023ء

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب،المرصاد نامی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ،راء کی طرف سے فنڈنگ ملنے کا انکشاف تفصیلات کےمطابق ہندوستان اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا ہے،افغانستان کے ایماء پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی راء مالی تعاون فراہم کرتی ہے،بھارتی حکومت المرصاد کو 20 لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آرہی ہے، واضح رہے کہ المرصاد اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے،جس کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے،افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، جبکہ جھوٹ پر مبنی مواد کو وائرل کرنے کےلئے شخصیات کا سہارا بھی لیا جاتا ہے،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا