حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے،اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا

جمعه 27 اکتوبر 2023ء

حماس کے تل ابیب اور یافا پر راکٹ حملے،الکریاہ میں اسرئیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگ میں پہلی بار مسلسل 3 دن کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔راکٹ حملوں سےاسرائیلی شہروں میں تباہی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر رحوفوت میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر راکٹ لگنے سے بجلیکی فراہمی معطل ہو گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک راکٹ اسرائیلی علاقے الکریاہ میں بھی گرا اور ہنگامی سائرن بجنے سے الکریاہ میں اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا۔ دوسری جانب قید اسرائیلیوں کے رشتے داروں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلیوں کی پرواہ نہیں۔ ادھر القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پرراکٹ حملے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواب ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے مسلسل فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب بھی اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔اور اسرائیل غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہو گئی ہے جبکہ 18 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔رپورٹس کے مطابق شہداء میں 3000 سے زائد بچے اور 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی