اقوام متحدہ کے 78 سال،مسئلہ کشمیر حل کا منتظر

منگل 24 اکتوبر 2023ء

اقوامِ متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل ، لیکن کشمیر کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی مکمل خاموشی، کشمیر ی اقوامِ متحدہ کی قرارداد وں کے باوجود آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول سے بدستور محروم ،اب تک ڈھائی لاکھ کشمیری شہید جبکہ 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل ہوئے ،، 24 اکتوبر 1945 کو اقوامِ متحدہ، سیکیورٹی کونسل اور اقوامِ متحدہ چارٹر وجود میں آئے، اقوام متحدہ اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کر چکا ہے، اپریل 1948 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 47 کے مطابق کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کو یقینی بنایا گیا، نومبر 1951 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 96 کے مطابق کشمیر میں آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کروانے کی قرارداد بھی منظور ہوئی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو 1948 میں ناجائز طور پر ضم کیا گیا، آرٹیکل 370 کی تنسیخ اقوام متحدہ کی قرارداد 47 کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب تک ڈھائی لاکھ کشمیری شہید جبکہ 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل اور ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں ہو چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سوا لاکھ املاک نذرِ آتش جبکہ 12 ہزار خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا چکی ہے، 2019 کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سب سے طویل مدتی انٹرنیٹ کی بندش جاری ہے، ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،،




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی