بھارتی ریاست بہار میں ٹرین حادثہ،متعدد ہلاک سو سے زائد زخمی |
|
جمعرات 12 اکتوبر 2023ء | |
بھارتی ریاست بہار میں ٹرین حادثہ،متعدد ہلاک سو سے زائد زخمی ہوگئے،ٹرین دہلی سے آسام جا رہی تھی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین دہلی سے مسافروں کو لے کر ریاست آسام کیلئے روانہ ہوئی تھی جہاں ریاست بہار میں اسے حادثہ پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق ٹرین بہار کے شہر بکسر میں رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترگئی ، مسافر ٹرین میں سینکڑوں افراد سوار تھے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریاست بہار کیے وزیراعلیٰ کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجوہات معلوم کرنے کےلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے باعث زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے |