اسرائیل کے خلاف جنگ،حماس اور لبنان کی حزب اللہ کے بعد شام بھی حملوں میں شریک،یمن کی انصار اللہ تحریک نے بھی وارننگ جاری کردی

بدھ 11 اکتوبر 2023ء

اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شامل،یمن کی انصار اللہ تحریک نے بھی امریکہ کو وارننگ دے دی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے خلاف جاتی کارروائیوں میں لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی دوسری جانب حماس کی طرف سے بھی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے ۔ گزشتہ پانچ روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شام کی طرف سے کئے گئے حملوں کے حوالے سےاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔اور ان سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تیزی آئی ہے، اور اسرائیلی حملوں کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔ اسرائیل کے خلاف جنگ میں امریکی شمولیت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکہ کو وارننگ دی ہے کہ اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملے کئے جائیں گے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟