اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے ساس اور سسر غزہ میں پھنس گئے

منگل 10 اکتوبر 2023ء

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی ساس اور سسر غزہ میں پھنس گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے بھی اپنے رشتے داروں کی غزہ میں پھنسنے کی تصدیق کی ہے۔ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی ساس اور سسر گزشتہ ہفتے غزہ گئے تھے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ یوسف کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان کے ساس سسر کو جلد از جلد غزہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے مگر غزہ میں شدید جنگ اور ناکہ بندی کی وجہ وہاں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے۔ دوسری جانب حمزہ یوسف نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ نہیں جانتے ہمارے پیارے بچ پائیں گے یا نہیں




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم