لبنانی سرحدی علاقوں پر اسرائیلی گولہ باری،حزب اللہ بھی جنگ میں شامل،صہیونی فورسز کے خلاف کارروائیاں شروع

اتوار 08 اکتوبر 2023ء

فلسطینی علاقوں پر دہائیوں سے قابض صیہونی فورسز نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بعداپنے خلاف ایک اور محاذ کھول لیا۔لبنان کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف میدان میں اگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولا باری کی گئی۔میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے بعد اطلاعات ہیں کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں حزب اللہ بھی شامل ہو گئی ہے۔ المنار ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے عماد مغنیہ یونٹ نے تین اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا، تینوں فوجی چوکیاں مقبوضہ شیبہ فارمز میں واقع ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے گزشتہ روز اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے اس قدر اچانک حملے کیے کہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیل کو بالکل سنبھل نہیں سکی،حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے حماس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل پر 5000 سے زائد راکٹ برسائے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں اب تک متعدد اسرائیلی فوجیوں سمیت 500 سے زائد افراد ہلاک اور 1800 سے زائد زخمی ہو نے ہیں ادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی حماس کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس سے ہر صورت بدلہ لیں گے۔جس کے ںعداسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پٹی پر درجنوں راکٹ برسائے گئے جس میں اب تک 250 کے قریب فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر اب بھی حماس کی القسام بریگیڈ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا