جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلئے کشمیر میں امن ناگزیرقرار،پاک بھارت مذاکرات کی تجویز دے دی،ترک صدر کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب

بدھ 20  ستمبر 2023ء

ترک صدر طیب اردوگان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب،کہا جنوبی ایشیا میں علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کشمیر میں امن ناگزیر ہے،پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی تجویز دے دی یواین جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ترک صدر طیب اردوگان نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی غیر مشروط حمایت کی ،جنوبی ایشیا میں علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کشمیر میں امن ناگزیر ہے ترک صدر نے مسائل کے حل کےلئے پاک بھارت مذاکرات کی تجویز دی اور کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت اور تعاون کے ذریعے کشمیر میں منصفانہ اور دیرپا امن کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے،ترکی کی حیثیت سے ہم اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ