کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی ،برٹش کولمبیا میں ہنگامی حالت نافذ

هفته 19  اگست 2023ء

کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی، متاثرہ صوبے برٹش کولمبیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث ویسٹ کیلوونا شدید متاثرہوا ہے،جب کہ صوبے برٹش کولمبیا میں سرکاری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے نے خبردار کیا ہےکہ آتشزدگی کے نتیجے میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے جو آنے والے دنوں میں شدید چیلنجنگ ہوسکتی ہے رپورٹس کے مطابق مک ڈوگل کے جنگلات میں آگ نے 24 گھنٹوں کے دوران 6800 ایکڑ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے باعث تقریباً 4800 افراد کو علاقے سے ہنگامی انخلاء کرنا پڑا دوسری جانب کینیڈا کے مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 22 ہزار افراد گھر چھوڑ چکے ہیں،آگ سے متاثرہ علاقے کے رہائشیوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ برٹش کولمبیا کے سربراہ ڈیوڈ ایبے کا کہنا ہےکہ علاقے سے زیادہ سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ شہریوں کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا سفر ترک نہ کیا گیا تو ایمرجنسی کے احکامات میں ان علاقوں کے لیے سفری پابندیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات