آذربائیجان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

هفته 05  اگست 2023ء

آذر بائیجان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،صدر الہام علیئیو نے پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا آذربائیجان کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور “ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ، آرگنائیزیشن آف مسلم کاروپوریشن اور ہر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ساتھ دیں گے” آذربائیجان کے صدر الہام علیئیو نے ہر آفت اور کٹھن وقت میں مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھی ساتھ دینے کا عہد کیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا صدر علیئیو نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا اور کہا کہ “پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جس نے آج تک آذربائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے”،پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے ہمیشہ تینوں ممالک مستفید ہوئے ہیں صدر علیئیو نے تینوں ممالک کی باہمی معاونت سے خطے میں امن اور سلامتی لانے کا عزم کا اظہار بھی کیا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف