تکہ رام بھاگو جی ایک ماہ میں بنے کروڑ پتی،مگر کیسے؟؟؟

اتوار 16 جولائی 2023ء

ٹماٹروں کی قیمت میں ہونے والے ہوشربا اضافہ، کاشتکار صرف ایک ماہ میں کروڑ پتی بن گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے کے رہائشی کاشتکار تکہ رام بھاگوجی نے ایک ماہ کے دوران ٹماٹروں کے 13 ہزار سے زائد کریٹ فروخت کیے جس سے مجموعی طور پر اسے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی آمدن ہوئی واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں تسلسل کے ساتھ ٹماٹروں کی قیمت میں غیر معمولی 445 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق تکہ رام بھاگوجی نے اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ مل کر 12 ایکڑ زمین پر ٹماٹر اگائے تھے، تکہ رام بھاگوجی نے صرف 14 جولائی کو ٹماٹروں کے 900 کریٹ فروخت کیے اور نتیجتاً 18 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے باعث کئی فصلیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا