روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قرآن پاک کو سینے سے لگا لیا

جمعه 30 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے داغستان میں روس کی سب سے قدیمی مسجد کا دورہ کیا۔ صدر پیوٹن نے مسجد کادورہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے اگلے دن کیا۔ روسی صدر نے دورے کے دوران داغستان کے مسلمان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ‘روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ روس کے آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔’ ولادی میر پیوٹن نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور دوسروں کیلئے بھی مقدس ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سویڈن میں پولیس نے شہری کو عید کے دن مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ مظاہرے کے بعد مذکورہ شخص نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان، ترکیے، مراکش، اُردن اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مسلم ریاستوں نے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟