امریکی صدر کے چینی ہم منصب کے حوالے سے ریمارکس،چین کا سخت ردعمل

بدھ 21 جون 2023ء

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکا بیان بنیادی حقائق، سفارتی پروٹوکول اور چین کے سیاسی وقارکی سنگین خلاف ورزی ہے، چینی صدرکو ڈکٹیٹرقرار دینا چین کے سیاسی وقارکی سنگین خلاف ورزی اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو ایک تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ چینی صدر حالیہ جاسوس غبارے کے معاملے پر شرمندہ ہوئے ہیں جو امریکا کی فضا میں جاسوسی کی غرض سے موجود تھا اور یہی وجہ ہے کہ چین صدر بہت اپ سیٹ ہیں، جب ہم نے اس غبارے کو نشانہ بنایا تو اس میں جاسوسی کے آلات موجود تھے، یہ ایک ڈکٹیٹر کے لیے بہت بڑی شرمندگی ہے کہ اسے یہ نہیں پتا تھا کہ کیا ہوا ہے،ان ریمارکس کے بعد چین کی طرف سے سخت ردعمل سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے کوششوں کو بھی دھچکا لگا ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے