روس نے بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کر دیئے،روسی صدر کی تصدیق

هفته 17 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جوہری ہتھیاروں کی بیلا روس میں تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہیں کرے گا۔ ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا حصہ بیلا روس پہنچایا گیا ہے موسم سرما تک اسے مکمل طور پر نصب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ بیلا روس پہنچائے گئے جنگی ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔ صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ سوویت یونین کے بیلاروس میں ہتھیار نصب کرنے کا مقصد یوکرین کو حمایت اور ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا