امریکا نے تینتالیس چینی کمپنیاں ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیں

منگل 13 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینتالیس کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیاہے، لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ شنگھائی ٹیکنالوجی کمپنی کو ہائپرسونک ریسرچ کو سپورٹ کرنے پر لسٹ میں شامل کیا جبکہ 9 چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور دیگر ہتھیاروں میں تعاون کرنے پر لسٹ میں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق 2 چینی کمپنیوں کو چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مدد دینے پر شامل کیا گیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی