ڈونلڈ ٹرمپ خاتون سے جنسی بدسلوکی میں ملوث،پچاس لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

بدھ 10 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق جین کیرول نے نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں ستائیس سال قبل انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویار ک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سابق صدر نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی, جیوری نے حکم دیا کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو50 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیں۔ فیصلے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔ یاد رہے کہ کیرول ہی نہیں بلکہ ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پر جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کاالزام لگا چکی ہیں۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے