اسرائیل نے براہ راست حج پروازوں کےلئے سعودی عرب سے درخواست کر دی

جمعه 05 مئی 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے براہ راست حج پروازیں شروع کرنے کےلئے سعودی عرب سے باضابطہ درخواست کی ہے،اسرائیل کی 18 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان دیگر ممالک کے ذریعے حج کے لیے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل سے حج پروازیں آئندہ ماہ جون سے فعال ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی سعودی حکومت نے براہ راست پروازوں کے حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے امید ہے کہ ہماری درخواست قبول ہوگی اور سعودی عرب کے ساتھ امن کے سلسلے میں پیش رفت ہوگی۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے