سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری

جمعرات 27 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ چار ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سوڈان کے شہریوں نے جنگی صورتحال کے باعث پڑوسی ممالک کی جانب رخ کرلیا ہے جہاں انہوں نے مصر، چاڈ اور جنوبی سوڈان میں پناہ لی ہے دوسری جانب سوڈان سے پچاس سے زائد ممالک کے ایک ہزار سات سو سے زائد شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ سوڈانی فوج نے معزول صدر عمرالبشیر کی جیل سے فرار کی تردید کی ہے جب کہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟