امریکہ اور کینیڈا میں امام مسجد اور نمازیوں پر حملے کے دو واقعات،ملزمان گرفتار

پیر 10 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں فجر کی نمازکے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو حملے کے وقت مسجد میں دو سو کے لگ بھگ نمازی موجود تھے۔ حملہ کرنے والے شخص کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور امام مسجد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی یے دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی اٹھائیس سالہ ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کینیڈا کی حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار