تائیوان کے صدر سے ملاقات کا معاملہ،چین کی امریکہ کو دھمکی |
|
بدھ 29 مارچ 2023ء | |
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی صدر سائی انگ وین اگلے ماہ ممکنہ طور پر وسطی امریکا کے دورے کے دوران نیویارک اور کیلی فورنیا جائیں گی اور وہاں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات بھی متوقع ہے جس پر چین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان کے صدر سے امریکی ایوان نمائندگان سپیکر کیون میکارتھی نے تائیوان کے صدر سے ملاقات کی تو جنگ کےلئے تیار رہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی صدر آئندہ ماہ وسطی امریکی ممالک گوئٹے مالا اور بیلز کا دورہ کریں گی۔ دورے کا اختتام نیویارک اور کیلی فورنیا میں ہوگا لیکن ابھی تک ان کی امریکی اسپیکر سے ملاقات کی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ |