بھارتی فوج مودی سرکارکا سیاسی ہتھیار،انتہا پسند افسران کو ترقیاں،اعتدال پسند اور پروفیشنل افسران نظر انداز

هفته 25 مارچ 2023ء

رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کی طرف سےبھارتی افواج کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اس وقت چارریٹائرڈ فوجی افسران گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر کے عہدوں پر فائز ہیں ،آپریشن پراکرم 2002میں حصہ لینے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ پر نائیک کو16فروری2023میں اروناچل پردیش کا گورنر لگا دیا گیا،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ پرانائیک پر 2009میں فراڈ کے ذریعے راجستھان میں 12ایکڑ زمین ہتھیانے کا الزام بھی ہےجبکہ سرینگر میں واقع15کور کمانڈ کرنے اور کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ گُرمیت سنگھ کو ریاست اُتر کھنڈ کا گورنر لگا دیا گیا،بحر ہند میں بڑھتی امریکی دلچسپی کے پیشِ نظر 2017میں انڈیمان اور نائیکو بار کا گورنر ایڈمرل ریٹائرڈDKجوشی کو لگا دیا گیا،فروری2023 میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز خیالات رکھنے والے بریگیڈئر ریٹائرڈBDمشرا کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر لگا دیا گیا،چاروں گورنروں کی سیاسی وابستگی بی جے پی سے ہے اور پاکستان کے خلاف انتہا پسند نظریات کے مالک ہیں مودی سرکار نےستمبر2016میں جعلی سرجیکل سٹرائیکس کا اعلان کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ رنبیر سنگھ کو انعام کے طور پر2018میں کمانڈر ناردرن کمانڈ لگا دیا گیا،2017میں اتر پردیش کے انتخابات میں بی جے پی نے جنرل ریٹائرڈ رنبیر سنگھ کی تصاویر کے ذریعے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی،اپریل 2019میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی سینا درحقیقت مودی سینا ہے،2016میں نریندر مُودی نے بپن راوت کو دو سینئر افسران پر ترقی دے کر آرمی چیف نامزد کیا،بپن راوت کےRSSکے سربراہ موہن بھگوت سے دیرینہ اور قریبی تعلقات تھے،بی جے پی کا کھل کے سیاسی ساتھ دینے پر جنرل بپن راوت کو جنوری2020میں چیف آف ڈیفنس سٹاف تعینات کر دیا گیا تھا ،2015میں بپن راوت کی زیر کمان 3کور نے میانمار میں سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا،2018کشمیر میں فوجی گاڑی پر فاروق احمد ڈار کو باندھنے والے میجر گگوئی کا بپن راوت نے کھل کردفاع کیا تھا ،2017میں دوکلم بارڈر پر چائنہ کے خلاف اور 2019میں بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ رچا کر مُودی کو سیاسی فائدہ پہنچایاگیا بپن راوت نے مودی سرکار کے نمائندے کے طور پر کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ کشمیری پتھر پھینکنے کے بجائے ہم پر فائر کریں تاکہ ہم انھیں مزہ چکھا سکیں۔بپن راوت نے مودی سرکار کے شہریت کے نئے قوانین کا بھی کھل کر دفاع کیا تھا،ستمبر2022میں جنرل بپن راوت کے مرنے پر سینئر ترین جنرل ایم ایم نورانے کے بجائے بی جے پی کے ساتھ سیاسی وابستگی رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو چیف آف ڈیفنس سٹاف لگا دیا گیا،جنرل انیل چوہان2019میں بالاکوٹ سرجیکل ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ تھا فوج کے انتہا پسند افسران نے بھی مودی کی خوشامد میں کسر نہیں چھوڑی،ستمبر2021میں دیو لالی میں ملٹری پریڈ کے دوران بھارتی فوج نے آرتی اُتار کر مُودی سرکار کی خوشامد کی انتہا کر دی،ایسے ہی ایک اور واقع میں ستمبر2021میں سرینگر میں واقع15کور نے نریندرہ مودی کو اُس کی71ویں سالگرہ پر خوشامد بھری ٹویٹ کے ذریعے مبارکباد دی،2021میں ہردیوار میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف تقاریر کرنے پر نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان نے صدر کو خطوط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ بھارتی آرمی چیف نے خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا آپریشن سوفٹ ریٹورٹ کے نتیجے میں بھارتی ائیر فورس نے مُودی کے سیاسی فائدے کی خاطر پاکستانی F-16مار گرانے کا بھونڈہ دعویٰ بھی کیا،2021میں اسی پالیسی کے تسلسل میں ابھی نندن کو ویر چکرا سے بھی نوازا گیا،2019میں 7سینئر ریٹائرڈ فوجی افسران نےBJPمیں شمولیت اختیار کی،شمولیت اختیار کرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل یادیو، لیفٹیننٹ جنرل پٹیال، لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ، لیفٹیننٹ جنرل سُنیت کمار اور لیفٹیننٹ جنرل نتن کوہلی شامل ہیں ،2014میں ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل وی کےسنگھ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کیبھارتی فوجی افسران بحالت وردیRSSاورBJPکے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت بھی کرتے ہیں واضح رہےمئی2019میں الیکشن کمیشن نے بھارتی فوج کی طرف سے جوانوں کوبی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے پر دباؤ کی شکایت کی تھیدُنیا کی چوتھی بڑی فوج کی نظریاتی وابستگی، سیاسی کردار اور ریٹائرمنٹ پر سیاسی عہدوں کے انعامات نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا