بھارت کا جنگی جنون،ساڑھے آٹھ ارب ڈالر نئے ہتھیاروں کی خریداری کےلئے مختص

هفته 18 مارچ 2023ء

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کیلئے ہتھیاروں کے حصول کی منظوری دینے والی کونسل نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کے آرڈرز کی منظوری دے دی ہے، اسلحہ خریداری کےتمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو ہی دیے جائیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی بحریہ کیلئے پانچ سو ساٹھ ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، بحریہ کیلئے دو سو اضافی براہموس میزائل، پچاس ہیلی کاپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کی خریداری کی جائیگی بھارتی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کیلئے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں جبکہ فوج کیلئے ایک سو پچپن ملی میٹر باون کیلیبر کی توپوں کی منظوری دی گئی ہے، فوج کیلئے توپوں کو کھینچنے والی گاڑیوں سمیت دوسری طاقتور گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا