چینی غبارہ مار گرانے کا معاملہ،امریکی صدر کا معافی مانگنے سے انکار

جمعه 17 فروری 2023ء

وائٹ ہائوس میں گفتگو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ چین غبارے کو جاسوسی مقاصد کےلئے استعمال کر رہا تھا ،امریکہ اس معاملے کی تہہ تک جائے گا اور غبارے گرانے پر معافی نہیں مانگیں گے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چینی غبارے کا معاملہ وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ کے سامنے رکھیں گے،امریکہ کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتا،واضح رہے کہ امریکہ نے چینی مبینہ جاسوس غبارہ بحر اوقیانوس کے اوپر چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے مارگرایا تھا امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی امریکہ میں گرائے جانے والی تین دیگر اجسام ممکنہ طور پر کسی ملک کی طرف سے جاسوسی کے مقاصد کےلئے استعمال نہیں ہو رہی تھیں چین نے ایک بار پھر امریکی الزام کی تردید کی ہے چین کے مطابق غبارہ موسم سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان