لاپتہ افراد کمیشن ،پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بدھ 01 فروری 2023ء

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مارچ دوہزار گیارہ سے اکتیس جنوری دوہزار تئیس تک کے اعدادوشمار ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے اکیانوے مقدمات دائر ہوئے، اکتیس جنوری تک ٹوٹل نو ہزار دو سو چورانوے مقدمات دائر ہوئے،مجموعی طور پر سات ہزار اکتیس مقدمات نمٹائے گئے،لاپتہ افراد کمیشن کے پاس دوہزار دو سو چھپن مقدمات زیر التوا ہیں، گزشتہ ماہ سینتیس مقدمات نمٹائے گئے، رپورٹ کے مطابق جنوری دوہزار تئیس کے دوران ستائیس لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا،گزشتہ ماہ چوبیس لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا، تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں،دس مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے، جنوری دوہزار تئیس کے دوران کل مقدمات میں ستتر مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں