پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پینتیس روپے فی لٹر اضافہ

اتوار 29 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قلت کی مصنوعی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں ایا،ان سب کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت پینتیس روپے فوری بڑھا دی گئی ہے اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں پچاس روپے فی لٹر تک اضافے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں،حکومت نے گزشتہ چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا،اب اوگرا کی طرف سے تجویز دی گئی کہ مصنوعی قلت کے خاتمے کےلئے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پٹرول پمپس کی بندش کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں، حکومت نے اکتیس جنوری سے دو دن قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،قوانین کے مطابق نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم فروری سے ہونا تھا جو انتیس جنوری سے ہی نافذ کر دی گئیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا