فواد چوہدری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

هفته 28 جنوری 2023ء

فواد چوہدری کے ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ پیر کو فواد چوہدری کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا،پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ اور ریکوری کرنی ہے عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا جس میں تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ کے لیے دوبارہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس پر فواد چوہدری کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے اور جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سیشن جج نے کہا کہ مجسٹریٹ کا ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار