فواد چوہدری کی گرفتاری پر پولیس کا موقف

بدھ 25 جنوری 2023ء

سوشل میڈیا پر جاری بیان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے مطابق فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟