منی لانڈرنگ کیس،سلمان شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی

پیر 23 جنوری 2023ء

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہورکی احتساب عدالت میں ہوئی،سلمان شہباز اور ہارون یوسف عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں سلمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں جس کے بعد سلمان شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی دوران سماعت سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری انکوائری اسٹیج پر تھا، نئے قانون میں وارنٹ گرفتاری تفتیش کی اسٹیج پر ہی ہو سکتی ہے،جبکہ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے سوالنامہ سلیمان شہباز کو دیا تھا لیک اسکا جواب تاحال موصول نہیں ہواجس پر سلیمان شہباز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے نیب کو جواب جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے سلیمان شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا جبکہ ہارون یوسف کی ضمانت میں سات فروری تک توسیع کردی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے