دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے منسوخ کر دیئے

جمعرات 19 جنوری 2023ء

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دیتے ہوئے بتایاکہ بروقت اطلاع نہ ملنے کے باعث پیش نہ ہوسکے، عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسدعمر، عامر محمود کیانی، شیریں مزاری وغیرہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، دوران سماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے بھی حاضری سے استثنی کی درخواست دیتے ہوئے بتایاگیا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتا،عدالت نے شیخ رشید کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت8 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے