ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن چار دہشت گرد مارے گئے

بدھ 18 جنوری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے سے ہوشاب کے علاقے تلسر میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا گیا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر آپریشن شروع کیا، علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو علاقے میں داخل کیا گیا، اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے مسدود کردییے گئے، آپریشن کےدوران 4 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان