خیبر پختونخواہ اسمبلی کی تحلیل،ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی گئی

منگل 17 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کے پی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کو بھجوا دی یے،ایڈوائس میں تحریر کیا گیا ہے کہ وہ بطور وزیراعلی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس بھجوا رہے ہیں،ایڈوائس پر سترہ جنوری رات نو بجے کا وقت درج ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس کے بعد اگر گورنر اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو اڑتالیس گھنٹوں کے بعد صوبائی اسمبلی خودبخود تحلیل تصور ہوگی آئین کے مطابق قبل ازوقت صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے نوے دن کے اندر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد کیا جانا لازم ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے