میانوالی کو ڈویژن بنانے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکشن جاری کرنے سے روک دیا

اتوار 15 جنوری 2023ء

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، حلقہ بندیوں کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حدبندی منجمد ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کا صوبائی حکومت کا فیصلہ الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے مراسلے میں پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے،الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار