ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے علاوہ سب سے مفاہمت ہوسکتی ہے،عمران خان

جمعه 13 جنوری 2023ء

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کردوں گا اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوج کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، فوج نے کورونا اور پولیو ویکسینیشن کے لیے قابل قدر کام کیا ہے،اس دوران فوج کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، فوج اچھائی کی سب سے بڑی قوت بن سکتی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک گڑھے میں گر چکا ہے اور جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی نہیں کرسکتا لیکن اسٹیبلشمنٹ کی سمت کا تعین کرنا بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پنجاب کی خواتین اراکین اتنا اچھی کارکردگی دکھائیں گی، پی ٹی آئی کی خواتین کو لالچ دینے کی کوشش کی گئیں لیکن انہوں نے سب کچھ ٹھکرا دیا۔ ملکی خزانہ کو لوٹنے والوں کے علاوہ سب سے مفاہمت ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں بہت جلد انتخابات دیکھ رہا ہوں ،مونس الہٰی ڈٹ گیا، میں چودھری پرویزالہٰی کی بھی قدر کرتا ہوں، چودھری پرویز الہٰی نے لالچ کے ہر حربے کو ٹھکرا دیا ،مونس الہٰی بہت سمجھدار نوجوان ہے۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم