مسلم لیگ ن کو انٹرا پارٹی انتخابات کےلئے دو ماہ کی مہلت مل گئی |
|
جمعرات 12 جنوری 2023ء | |
مسلم لیگ نواز نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل احسن جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی صدر شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد مصروفیات میں اضافے سے انتخابات بھی تاخیر ہوئی ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیئے کہ کب سے پارٹی انتخابات کا کہا جا رہا ہے کیوں نہ آپ سے پارٹی نشان واپس لے لیا جائے،جس پر مسلم لیگ ن کے وکیل نے اکتیس جنوری تک مہلت طلب کی،ان کا کہنا تھا الیکشن کروائیں گے پارٹی نشان واپس نہ لیا جائے سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیئے کہ ایسے شخص کو پارٹی صدر نہیں ہونا چاہیئے جو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کراسکے،تاہم انہوںنے مسلم لیگ ن کو دوماہ کی مہلت دیتے ہوئے چودہ مارچ تک انتخابات کرانے کا حکم دے دیا |