احتساب عدالت نے اسحق ڈار کے بینک اکائونٹس اور اثاثے ضبطگی کا حکم واپس لے لیا |
|
هفته 07 جنوری 2023ء | |
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونےکے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق وزیرخزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے جب کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کیا جائے اسلئےاسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، |