لانگ مارچ پر وزیر آباد میں حملہ خود کرایا گیا،نامزد ملزم کے وکیل کا الزام

جمعرات 05 جنوری 2023ء

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےملزم نوید بشیر کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان کی خواہش پر جے آئی ٹی تبدیل کی جاتی ہے، کیس کی ضمنیوں کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے ، جے آئی ٹی اور عمران خان نے ملی بھگت کر کے کیس خراب کردیا۔ میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ ملزم کا مزید ریمانڈ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ سخت سردی میں ماں کو سامنے بٹھا کر ملزم کا مرضی کا بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عدالت سے اسلئے رجوع نہیں کر رہے کیونکہ وقوعہ ان کا اپنا بنایا ہوا ہے، ہم تسلیم ہی نہیں کرتے کہ عمران خان کو کوئی زخم آیا ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں، عوام کی توجہ اپنے ڈرامے سے ہٹانا چاہتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا ہم معظم گوندل کے قتل کا استغاثہ عمران خان اور ان کے گارڈ کے خلاف کروانے پر غور کر رہے ہیں، 30 دن تک ایف آئی آر کیوں لیٹ کی گئی، یہ لوگ کل سے دوسرے اور تیسرے شوٹر کی باتیں کر رہے ہیں، معظم عمران خان کے گارڈ کے اسلحے سے قتل ہوا، عمران خان کے گارڈ کا اسلحہ فارنزک کے لیے دیا ہی نہیں گیا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار