پیپلز پارٹی کو کراچی کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وعدہ پورا کرنا ہوگا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

پیر 02 جنوری 2023ء

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں کراچی میں حلقہ بندیاں نہ کی گئی شہریوں کا حق مارا جائے گا،پیپلز پارٹی کو اپنا وعدہ پورا کرنا ہو گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے،اگرمسائل ہیں تو ان کا حل بھی موجود ہے، اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں رونا چاہیے، کراچی سب کا دوست ہے لیکن یہ شہر ٹوٹ رہا ہے اس کا تعلیمی نظام، سیوریج، گیس، بجلی اور پانی نہیں ہے، تمام ارباب اختیار کو کہتا ہوں یہ سیاست کا وقت نہیں ہے، اگر معاشی حب کو گود نہ لیا ، بڑے فیصلے نہ کیے تو معاشی عدم استحکام کی ذمہ داری صاحب اختیار پر ہوگی۔ گورنر سندھ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ الطاف حسین کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تعلق یا رابطہ نہیں ، الطاف حسین کا معاملہ ریاست کے ساتھ ہے اور بحیثیت وفاق کے نمائندے کے میں ریاست کے ساتھ ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کراچی جاؤں تو آفاق احمد سے بھی بات کروں کہ کراچی اس وقت تکلیف میں ہے، اس کے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں انہیں جوڑنا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عامر خان ہمارے بڑے ہیں لیکن جب شہر اور شہریوں کے مفاد میں اجتماعی فیصلے کیے جائیں گے عامر خان کی رائے کو اہمیت دیں گے لیکن خالد مقبول حتمی فیصلہ کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کو حلقہ بندیوں پر فیصلہ کرنا پڑے گا اور وعدہ پورا کرنا پڑیگا، اس حوالے سے بلاول اور آصف زرداری سے بات کی ہے، اگر حلقہ بندیاں نہیں ہوتیں تو شہریوں کا حق مارا جائےگا۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور