اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

هفته 31 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی الیکشن کمیشن کی طرف سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور پاکستان تحریک انصاف کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے مختصر وقت میں انتخابات کرانا ناممکن قرار دیا تھا اور فیصلہ چیلنج کرنے کا کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اتنے قلیل وقت میں اسلام آباد میں انتخابات کا انعقاد کرانے کے لیے لاجسٹک سپورٹ ہے اور نہ ہی عملہ موجود ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد