پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفے منظور کرنے کا مطالبہ مسترد

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی،پاکستان تحریک انصاف کے اجتماعی طور پر استعفے منظور کرنے کا مطالبہ مسترد،سپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں تمام ارکان کو انفرادی بلا کر تصدیق کی جائے گی پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بات چیت کی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے ،استعفوں کے تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا ، پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے مدعو کیا گیا تھا ، جبکہ پی ٹی آئی کے کراچی سے ایک رکن اسمبلی نے استعفیٰ کی منظوری روکنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور