ابھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،عمران خان

بدھ 28 دسمبر 2022ء

سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں اسوقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے،انتخابات ہوتے ابھی نظر نہیں آرہے،آئندہ عام انتخابات میں پولیٹیکل انجینیئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن چکی ہے، جنرل (ر) باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا، ان کےنزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی،ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں، جنرل (ر) باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے تعلقات رہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم کرکے 11سو ارب روپےکی کرپشن کےکیسز ختم کیےگئے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 5 فیصد ڈیفالٹ کا خطرہ تھا جو اب 90 فیصد ہو چکا ہے،ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے، قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات