اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

منگل 27 دسمبر 2022ء

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں ،پنجاب میں تیسری بار حلقہ بندی کرنا پڑ رہی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے خیال کیوں نہیں آیا کہ وقت پر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کر لیا جائے۔ جب بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آچکا ہے تو اسوقت یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا خیال آٰیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف الیکچن کمشنر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کومشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔کیا پتہ کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کر دی جائیں۔ جبکہ میئرکا انتخاب براہ راست کر دیا گیا ہے، ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 148 میں لکھا ہے کہ مقامی قانون کے مطابق الیکشن کروانے ہیں۔ اگرقانون ہی بدل دیا جائے تو پھر کیا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں صوبوں میں بھی لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی قانون سازی ہوکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پرہوں، کیس کی سماعت مکمل ہونے اور دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے اکتیس دسمبر کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے،




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی