اانڈس واٹر کمشنر کا بھارتی ہم منصب کو خط،پکل ڈل اورکیرو پاوور پر پاکستانی اعتراضات پر جواب مانگ لیا

منگل 27 دسمبر 2022ء

پاک بھارت آبی تنازع، انڈس واٹر کمیشن کا بھارتی ہم منصب کو خط،پکل ڈل اور کیرو پاوور پروجیکٹ پر پاکستان کے اعتراضات پر جواب مانگ لیا انڈس واٹر کمیشن ذرائع کے مطابق پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیرکئے جا رہے ہیں جن کے باعث دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا، پکل ڈل سے ایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ سے 624 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بھارت نے دونوں منصوبوں پر پاکستان کو اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اسکے بعد مثبت جواب نہیں دیا گیا جبکہ آئندہ مذاکرات میں دونوں منصوبے ایجنڈے میں سرفہرست رکھے جائیں گے، بھارتی حکام کا مارچ میں پاکستان آنے کا امکان ہے جس میں آبی تنازعات پر مذاکرات کا آئندہ دور ہو گا۔ ۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ