پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کےلئے اٹھائیس دسمبر کو پارلیمنٹ جائیں گے

اتوار 25 دسمبر 2022ء

قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق،پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی طرف سے اراکین کو اکٹھا قومی اسمبلی میں لیجا کر استعفے منظور کرانے کا پلان سامنے آیا تھا ،جس کے بعد پی ٹی آئی نے پینترا تبدیل کر لیا تھا اور قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ہر ایک رکن اسمبلی کو علیحدہ علیحدہ بلا کر انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔