ڈاکٹر شہباز گل ہسپتال سے غائب،فائل بھی لے گئے

هفته 24 دسمبر 2022ء

شہباز گل ہسپتال سے غائب ،جاتے ہوئے کمرے میں موجود علاج کی فائل بھی لے گئے،سروسز ہاسپٹل لاہور کے میڈیکل یونٹ ٹو کی ٹیم نے ایم ایس کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا سروسز ہسپتال میڈیکل یونٹ ٹو کی ٹیم کی طرف سے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیکل یونٹ ٹو کے ڈاکٹر وی وی آئی پی روم میں ڈاکٹر شہباز گل کے معائنے کےلئے گئے تھے تاہم نہ تو ڈاکٹر شہباز گل کمرے میں موجود تھے اور نہ ہی انکی فائل خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی علاج کی فائل بھی نہیں ملی اور ڈاکٹر شہباز گل کے ہسپتال سے جانے کے حوالے سے بھی متعلقہ میڈیکل ٹیم کو آگاہ نہیں کیا گیا خط میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ ہسپتال سے غیر حاضری کو ریکارڈ پر لایا جائے




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم