پنجاب کی صورتحال،وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس کا مطالبہ کر دیا

هفته 24 دسمبر 2022ء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب کی صورتحال پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں ضد یا انا پر گھٹیا سیاست کی نذر ہو رہی ہیں تو گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہے، یہ گورنر کا آئینی استحقاق ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں عمران خان کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں، اگر وزیر اعلیٰ کے پاس نمبر پورےہیں تو اعتماد کا ووٹ لیں، اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیوں کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن یہ آئے روز سازشیں جاری ہیں، پی ڈی ایم نے قومی مفادات کے مطابق فیصلے کیے، عمران خان ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے، اورپنجاب کو معاشی عدم استحکام سے بچائے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور امیدواروں کو حلقہ وار تیار کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں نقائص ہیں، ہمارے قانونی ماہرین فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں جانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے، 6، 7 ماہ میں الیکشن ہیں عمران خان کیوں ڈرٹی گیم کھیل رہے ہیں ، عمران خان وہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تو سیاسی جماعتیں ماضی میں کھیلتی رہی ہیں۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر